ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سری لنکا کی بحریہ نے کیا 80ہندوستانی ماہی گیروں کو رہا

سری لنکا کی بحریہ نے کیا 80ہندوستانی ماہی گیروں کو رہا

Tue, 05 Sep 2017 21:48:17    S.O. News Service

کولمبو،5ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سری لنکا بحریہ نے اپنے سمندری علاقے میں غیر قانونی طور پر مبینہ طور پر ماہی گیری کے معاملے میں گرفتارکئے گئے 80ہندوستانی ماہی گیروں کو رہاکیا ہے۔دی کولمبو پیج کی خبر کے مطابق ان میں سے چار ماہی گیروں کو 31اگست کو سری لنکا بحریہ نے اس وقت بچایا تھا جب شمالی سمندر میں وہ ڈوب رہے تھے جبکہ دوسروں کو سری لنکا کے سمندری علاقے میں چپکے اور غیر قانونی طور پر ماہی گیری کے لئے گرفتار کیا گیا تھا۔سری لنکا بحریہ اور کوسٹ گارڈ نے مختلف مواقع پر 76ہندوستانی ماہی گیروں کو غیر قانونی طور پر سری لنکائی سمندر کے علاقے میں ماہی گیری کیلئے گرفتارکیا۔


Share: